چکن وائٹ کڑاہی بنانے کی ریسپی
چکن وائٹ کڑاہی کی ریسپی بہت اسان اور مزیدار بننے والی ریسپی ہے جسے ہر کوئی اسانی سے بنا سکتا ہے
چکن وائٹ کڑاہی کے درکار اجزاء
چکن ڈیڑھ کلو درمیانی بوٹیاں
دہی ڈیڑھ کپ پھینٹا ہوا
فریش کریم ادھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
ہری مرچیں ساتھ سے اٹھ عدد لمبی کاٹی ہوئی
کالی مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ یا حسب ضرورت
سفید مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیسا ہوا زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیسا ہوا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ائل ایک کپ
ادرک لمبائی میں کٹا ہوا
ہرا دھنیا ایک کٹوری باریک کٹا ہوا
چکن وائٹ کڑاہی کی تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے ایک بڑی کڑاہی لیں اس میں ائل گرم کرے اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ بھونیں اور اب اس میں چکن شامل کریں اور چکن اتنی دیر تک بھونیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہو جائے.
جب چکن ہلکا براؤن ہو جائے تو اس میں نمک پسا ہوا دھنیا اور پسا ہوا زیرہ ڈال کر اچھے طریقے سے دو سے تین منٹ بھونیں اب چولہے کی ہلکی انچ کریں اور اس میں پھینٹا ہوا دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں کڑاہی کو اچھے طریقے سے ڈھانپ دیں تاکہ باپ باہر نہ نکلے.
اور اب چکن کو ہلکی انچ پر 12 سے 13 منٹ پکائیں تاکہ ہمارا چکن دہی کے پانی میں ہی پک جائے جب ہمارا چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں کالی مرچ سفید مرچ اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر تین منٹ کے لیے بھونیں تاکہ ائل الگ ہو جائے اب چولہے کی انچ ہلکی کریں اور چکن میں کریم اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب ہماری چکن وائٹ کڑاہی تیار ہے مگر اس کی سجاوٹ کے لیے اس کے اوپر ہرا دھنیا اور ادرک کا چھڑکاؤ کریں.

0 Comments