شامی ٹکیاں بنانے کی ریسپی
شامی ٹکیاں بنانے کی اسان اور مزیدار ڈش اپ کی خدمت میں حاضر ہے
بون لیس چکن ایک کلو قیمہ کیا ہوا
پیاز تین عدد باریک کٹا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں چھ سے سات عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا پودینہ ایک کٹوری باریک کٹا ہوا
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
بیسن تین سے چار کھانے کے چمچ
چکن شامی ٹکیوں کی تیاری کا مکمل طریقہ
سب سے پہلے چکن کے قیمے کو اچھی طرح دھو لیں تاکہ ہمارا قیمہ اچھے طریقے سے صاف ہو جائے اب قیمے کو خشک کر لیں تاکہ ہمارا قیمہ ڈرائی ہو جائے.
اب ایک بڑا بول لیں اس میں قیمہ شامل کریں اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ادرک لہسن کا پیسٹ ہری مرچیں چاپ کی ہوئی اور ہرا دھنیا پودینہ شامل کریں.
اب اس میں خشک مصالحہ جات شامل کریں مثلا لال مرچ ہلدی پاؤڈر گرم مصالحہ ہرا دھنیا کالی مرچ پاؤڈر اور حسب ضرورت نمک قیمے کے مکسچر میں شامل کر کے مصالحے کو اچھی طرح مکس کر لیں.
اور ریسٹورنٹ جیسا ذائقہ دینے کے لیے کوئلے کو چمنی گرم کر کے بول پر رکھیں اور اس میں چند ائل کے قطرے ڈالیں اور پانچ سے چھ منٹ ڈھانپ کر رکھیں.
اب قیمے کے مکسچر کو 20 سے 30 منٹ فرج پر رکھیں اب ہمارا مکسچر تیار ہے 20 سے 30 منٹ بعد قیمے کو فرج سے نکال کر قیمے کے مصالحے کو گول ٹکیوں کی شیپ دیں.
اب ایک بڑا پین لیں اس میں ائل گرم کریں اور اس میں ٹکیاں شامل کر کے دونوں طرف سے اچھی طرح پکائیں تاکہ ہماری ٹکیاں اندر سے پک جائیں اور باہر سے گولڈن براؤن ہو جائیں جب اپ کی ٹکیاں اندر اور باہر سے پک جائیں تو اپ ٹکیوں کو رائتہ کے ساتھ سرو کریں.

0 Comments