چکن فرائی کرنے کی ریسپی

 چکن فرائی کرنے کی ریسپی

 


چکن فرائی کرنے کے تمام اجزاء

  

چکن ایک کلو بونلس یا ہڈی والا

دہی پانچ سے چھ کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ

ہلدی پاؤڈر ادھا چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

لیمو کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ

کون فلور چار کھانے کے چمچ

بیسن دو کھانے کے چمچ

نمک حسب ضرورت

تیل فرائی کرنے کے لیے

  

چکن فرائی کی تیاری کا مکمل طریقہ

  

چکن کو سب سے پہلے اچھی طرح دھو لیں تاکہ ہمارا گوشت اچھی طرح صاف ستھرا ہو جائے اور چکن پر ہلکے ہلکے کٹ لگائیں اب ایک بڑا بول لیں اس میں چکن ڈالیں اب چکن میں دہی ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی دھنیا پاؤڈر گرم مصالحہ لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح میرینیشن کریں.

  

 اب اس چکن کو دو گھنٹے کے لیے فریز میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ چکن میں اچھی طرح مکس ہو جائے چکن کو فرائی کرنے سے پانچ منٹ پہلے چکن کو فریز سے نکال لیں اور اب چکن میں کارن فلور اور بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ کارن فلور اور بیسن اچھی طرح مکس ہو جائے اب ایک کڑاہی لیں اس میں تیل ڈال کر گرم کریں جب ہمارا تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں چکن شامل کریں.

  

اب چکن کو پانچ منٹ تیز انچ پر پکائیں اور پھر درمیانی انچ پر اچھی طرح اوپر نیچے سے پکنے دیں تاکہ چکن ہمارا اندر سے اچھی طرح پک جائے اور اوپر سے اچھی طرح کرسپی ہو جائے جب اپ کا چکن تیار ہو جائے تو چکن فرائی کو ٹشو پر رکھ لیں تاکہ اس کا ائل جذب ہو جائے اب اپ کا چکن فرائی تیار ہے.

  

اب اپ اپنے مہمانوں کو چکن فرائی کے ساتھ رائتہ اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں شکریہ


Post a Comment

0 Comments