تندوری چکن سٹیم بنانے کی ریسپی
یہاں پر اپ کے لیے تندوری چکن سٹیم کی ریسپی جو کہ نہایت اسان اور مزیدار بننے والی ریسپی ہے.
تندوری چکن سٹیم کے اجزاء
چکن ایک کلو فل لیگ پیس گہرے کٹس کیے ہوئے
دہی دو کٹوری
تندوری چکن مصالحہ پانچ کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
لیموں کا رس چھ کھانے کے چمچ
پیسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
پسا ہوا زیرہ اور دھنیا دو چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
زردہ رنگ ایک چٹکی
کوکنگ ائل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
کوئلہ ایک عدد
چکن تندوری سٹیم کی تیاری کا مکمل طریقہ
چکن کو سب سے پہلے اچھی طرح دھو کر خشک کریں تاکہ اس میں پانی نہ رہے اور اب چکن پر تیز چھری کی مدد سے کٹس لگائیں تاکہ مصالحہ اندر تک جا سکے اب ایک بول لیں اس میں دہی ادرک لہسن کا پیسٹ تندوری مصالحہ لیمو کا رس لال مرچ گرم مصالہ کٹی ہوئی مرچیں زیرہ پاؤڈر دھنیا پاؤڈر پودینہ اور زردہ رنگ تین چمچ ائل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں.
اب تیار کیے ہوئے مصالحے کو چکن پر لگائیں اس طرح مصالحہ لگائیں کہ اس کے کٹس میں اچھی طرح لگ جائے.
اب چکن کو دو سے تین گھنٹے کے لیے فریز میں میرینیشن ہونے کے لیے رکھ دیں اب ایک بڑا برتن لے اس میں تھوڑا سا ائل ڈال کر گرم کریں اور تیار شدہ چکن کو ائل میں دونوں طرف سے دو سے تین منٹ پکائیں تاکہ مصالحہ چکن کے ساتھ جم جائے تاکہ چکن کی خوبصورتی بڑھ جائے.
اب ایک بڑا تسلہ لیں اس میں تین سے چار گلاس پانی ڈالے جب پانی ابلنے لگے تو پانی میں سٹیمر رکھیں اور سٹیمر کے اوپر چکن کے پیسز رکھے اب چکن کو دم پر 30 سے 40 منٹ پکائیں تاکہ ہمارا چکن اندر اندر سے پک جائے.
اب ہمارا چکن سٹیم تیار ہے اپ اسے رائتہ اور سلاد کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں امید ہے کہ اپ کو یہ ریسپی ضرور پسند ائے گی شکریہ


0 Comments