گھر میں کرسپی چکن چائنیز سموسے بنانے کی آسان ترکیب | مزیدار اسنیک ریسپی




گھر میں کرسپی چکن چائنیز سموسے بنانے کی آسان ترکیب | مزیدار اسنیک ریسپی



🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: چکن چائنیز سموسے۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 35 Minutes
Category: Food Recipe

گھر میں کرسپی چکن چائنیز سموسے بنانے کی آسان ترکیب


چکن چائنیز سموسے کے درکار اجزاء

  

ابلا ہوا چکن ادھا کلو

ایک کٹوری بند گوبھی باریک کٹی ہوئی

گاجر ایک کٹوری باریک کٹی ہوئی

شملہ مرچ ادھی کٹوری باریک کٹی ہوئی

تین عدد پیاز باریک کٹا ہوا

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک سے ڈیڑھ چمچ

کالی مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ

سویا سوس دو چمچ یا حسب ضرورت

چلی سوس دو چمچ یا حسب ضرورت

سرکہ ایک چمچ یا حسب ضرورت

کوکنگ ائل تین کھانے کے چمچ

  

سموسے کو جوڑنے اور فرائی کرنے کے لیے اجزا


سموسے جوڑنے کے لیے سموسہ پٹی یعنی رول پٹی دو پیکٹ (15 سے 20 عدد) اور میدے کا گاڑھا پیسٹ لیں تاکہ اس سے سموسے کی پٹی جوڑی جا سکے۔


مکسچر کی تیاری


تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لیں اور سب سے پہلے کڑاہی میں ڈال کر گرم کریں۔ گرم کیے ہوئے آئل میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اسے بھونیں، یہاں تک کہ ہلکا براؤن ہو جائے۔ براؤن ہونے کے بعد ابلا ہوا اور ریشہ کیا ہوا چکن ڈالیں اور اسے بھونیں۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے شملہ مرچ، گاجر، بند گوبھی اور ہری پیاز ڈالیں۔


سبزیاں ڈال کر ہلکا سا بھونیں تاکہ سبزیاں تھوڑی پک جائیں۔ پھر سویا سوس، چلی سوس، کالی مرچ پاؤڈر، چائنیز نمک اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد چولہا بند کر دیں۔ پھر اس چکن چائنیز کے مصالحے کو کسی برتن میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔


سموسے بھرنے اور جوڑنے کا طریقہ


سموسے کے مصالحے کو پٹی میں بھر کر اسے سموسے کی شکل میں جوڑنا شروع کر دیں۔ سب سے پہلے پٹی کو کون کی شکل میں موڑیں اور اس میں چکن چائنیز مصالحہ بھریں۔ پھر میدے کے پیسٹ کی مدد سے سموسے کی پٹی کو جوڑ دیں۔


سموسے فرائی کرنے کا طریقہ


سب سے پہلے ایک کڑاہی لیں اور اس میں آئل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔ جب آئل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں سموسے ڈالیں۔ سموسوں کو ہلکی آنچ پر دونوں سائیڈ سے پکائیں۔ امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ ریسپی ضرور پسند آئے گی۔ شکریہ۔

 Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments