.png)
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
Recipe: یہاں اپنی ریسپی کا نام لکھیں۔
چکن سوپ بنانے کی اسان اور مزیدار ریسپی
چکن ویجیٹیبل سوپ کے تمام اجزاء
چکن اوون میں بیک کیا ہوا 1 کلو
گاجر 2 عدد درمیانے سائز کی کٹی ہوئی
ٹماٹر 3 عدد گرائنڈ کیے ہوئے
نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
پانی ادھا کپ
پیاز 2 عدد درمیانے سائز کے گرینڈ ہوئے
رائی کے دانے 6 عدد یا حب ضرورت
چکن سکوب 1 عدد
سوپ تیار کرنے کی ترکیب
سب سے پہلے بھنا ہوا چکن لیں، اس کے اندر سے کلیجی نکال لیں اور اسے ایک بڑے سے برتن میں ڈال دیں۔ اب اسے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر ابال لیں اور اس کے اوپر بننے والی تمام جھاگ کو ہٹا دیں۔ اب اس میں سبزیاں، رائی کے دانے اور حسبِ ضرورت نمک شامل کر دیں۔
برتن کو اچھی طرح ڈھانپ دیں اور ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں، یہاں تک کہ چکن کا گوشت نرم ہو جائے اور اچھی طرح گل جائے۔ اب چکن کو برتن سے نکال لیں۔
سوپ کو کسی چھلنی کی مدد سے اچھی طرح چھان لیں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو اس میں مزید نمک یا کالی مرچ حسبِ ضرورت شامل کر دیں۔
اب اس میں چکن سوپ کا جو سکوپ آپ نے لیا تھا، اسے ڈال کر ڈوئی کی مدد سے اچھی طرح ہلائیں، یہاں تک کہ وہ سوپ میں اچھی طرح حل ہو جائے۔
اب آپ کا مزیدار چکن سوپ تیار ہے۔ آپ اس سوپ کو تین سے چار لوگوں کو سرو کر سکتے ہیں۔
مکرونی ویجیٹیبل سوپ بنانے کی اسان اور مزیدار ریسپی
مکرونی ویجیٹیبل سوپ کے تمام درکار اجزاء
مکرونی ابلی ہوئی 2 کٹوری
بند گوبھی گرینڈ ہوئی 2 کٹوری
گاجر گرینڈ بھی 2 کٹوری
شملہ مرچ گرینڈ ہوئی 3 کٹوری
یخنی 4 کپ
سویا ساس 2 چائے کے چمچ
ہری پیاز گرائنڈ ہوئی 2 کٹوری
نمک حسب ضرورت
چائنیز نمک 2 چائے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
سرکہ 2 چائے کے چمچ
مکرونی ویجٹیبل سوپ کی ترکیب
ایک بڑا برتن لیں، اس میں یخنی ڈالیں۔ جب یخنی میں ابال آ جائے تو اس میں بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز، نمک، چائنیز نمک، سفید مرچ پاؤڈر اور حسبِ ضرورت چینی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ اب اس میں سویا سوس شامل کریں اور مکس کر لیں۔ جب آپ اپنے مہمانوں کو میکرونی ویجیٹیبل سوپ سرو کرنے لگیں تو ایک بات کا ضرور خیال رکھیں کہ سوپ کو اچھی طرح پیالوں میں نکال کر سرو کریں۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments