ونیلا کسٹرڈ بنانے کا آسان طریقہ | مزیدار فروٹ ونیلا کسٹرڈ ریسپی


ونیلا کسٹرڈ بنانے کا آسان طریقہ | مزیدار فروٹ ونیلا کسٹرڈ ریسپی

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: ونیلا کسٹرڈ۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe

 ونیلا کسٹرڈ کی ریسپی

 

ونیلا کسٹرڈ کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور اس کی اسان سی ترکیب اپ کی خدمت میں حاضر ہے

  

کسٹرڈ کے درکار اجزاء

 

دودھ دو کلو

پاؤڈر دودھ تین کھانے کے چمچ بہترین ذائقے کے لیے

چینی ایک سے ڈیڑھ کپ یا حسب ضرورت

کسٹرڈ پاؤڈر چھ کھانے کے چمچ

الائچی پانچ سے چھ عدد پاؤڈر کی ہوئی

بادام پستا گری وغیرہ باریک کٹے ہوئے

دودھ ادھا کپ کسٹرڈ مکس کرنے کے لیے

  

کسٹرڈ کی تیاری کا طریقہ


سب سے پہلے ایک دیگچی لیں، اس میں دودھ شامل کریں اور چولہے کی گیس آن کر دیں۔ دودھ کو ابلنے دیں۔ جب دودھ ابل جائے تو اسے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ وہ دو کلو سے تھوڑا کم ہو جائے۔ اب اس میں پاؤڈر ملک شامل کر کے ایک منٹ تک چمچ چلائیں۔


اس کے بعد ایک چھوٹی پیالی لیں، اس میں آدھا کپ کچا دودھ اور کسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ اب کسٹرڈ کے اس مکسچر کو ابلتے ہوئے دودھ میں آہستہ آہستہ شامل کریں اور ساتھ ہی چمچ چلاتے رہیں۔ چولہے کی آنچ ہلکی رکھیں تاکہ کسٹرڈ نیچے نہ لگے۔


اب اس میں حسبِ ضرورت چینی شامل کریں اور کسٹرڈ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے دیں۔ جب کسٹرڈ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے تو اس میں بادام، پسی گری وغیرہ شامل کر کے مکس کریں۔ اب چولہے کی گیس بند کر دیں اور ایک باؤل میں سارا کسٹرڈ ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔


 اس کے بعد کسٹرڈ کو فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب کسٹرڈ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو مہمانوں کو سرو کریں۔ امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ ریسپی ضرور پسند آئے گی۔ شکریہ!

 Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments