گھر میں رنگ برنگا مزیدار متنجن بنانے کی آسان ترکیب | پاکستانی میٹھی چاول ریسپی




🍽️ آج کی مزیدار ریسپی ‎

Recipe: ‎متنجن چاول۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe
 

گھر میں رنگ برنگا مزیدار متنجن بنانے کی آسان ترکیب‎

‎

‎متنجن بنانے کے مدرجہ ذیل اجزا

‎‎

‎باسمتی چاول چار کپ ادھا پونا گھنٹہ پہلے بھگوئے ہوئے‎

‎چینی 3 اشاریہ 5 سے چار کپ حسب ضرورت ہے‎

‎دیسی گھی 3 کپ‎

‎زردہ رنگ 2 چائے کے چمچ‎

‎سبز الائچی 8 سے 9 عدد‎

‎لونگ 5 سے 6 عدد‎

‎دودھ 2.5 کپ‎

‎ڈرائی فروٹ مکس بادام پستہ کاجو گری کشمش‎

‎متنجن کی سجاوٹ کے لیے ٹوٹی فروٹی یا چم چم‎

‎

‎متنجن کی تیاری کا طریقہ

‎

‎چاول کو ابالنا


اب ایک بڑا برتن لیں اور اس میں 5 سے 6 کپ پانی ابالیں۔ جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اس میں تین عدد الائچی، لونگ اور زردہ رنگ شامل کریں۔ اب بھیگے ہوئے چاولوں کو پانی سے چھان کر ابلتے ہوئے پانی میں شامل کریں اور چاولوں کو 90 فیصد تک پکائیں۔ جب چاول 90 فیصد پک جائیں تو انہیں پانی سے چھان لیں۔

 ‎‎

‎متنجن کا شیرہ تیار کرنا


اب ایک کڑاہی لیں اور اس میں دیسی گھی شامل کریں۔ دیسی گھی میں بچی ہوئی الائچی ڈالیں۔ الائچی کے بعد اس میں حسبِ ضرورت چینی اور ڈیڑھ کپ دودھ شامل کریں۔ کڑاہی کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور آہستہ سے چمچ چلاتے رہیں، تاکہ چینی اچھی طرح پگھل کر شیرہ بن جائے۔

 ‎

‎چاول اور ڈرائی فروٹ شامل کرنا


جب شیرہ اچھی طرح تیار ہو جائے تو اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کریں۔ اب چاولوں میں مکس ڈرائی فروٹ شامل کرکے ہلکے ہاتھوں سے مکس کریں۔ چولہے کی آنچ پر رکھیں، تاکہ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔

 ‎

‎متنجن کو دم دینا


جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور ہلکی سی نمی باقی رہ جائے تو اس میں بچے ہوئے ڈرائی فروٹ اور مربہ ڈالیں۔ اب چاولوں پر ڈھکن رکھ کر 15 سے 20 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

 ‎

‎متنجن کو پیش کرنا‎

‎

15 سے 20 منٹ بعد دم کھولیں اور چاولوں کو اوپر نیچے سے مکس کریں، تاکہ چاول کھلے کھلے رہیں۔ چاولوں کے اوپر سجاوٹ کے لیے چھوٹی چھوٹی رنگ برنگی چم چم ڈالیں اور مہمانوں کو دہی کے ساتھ پیش کریں۔

 ‎‎

‎امید ہے کہ اپ کو یہ ہماری ریسپی ضرور پسند ائے گی شکریہ


Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments