گھر میں مزیدار چنا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب | خوشبودار پاکستانی چاولوں کی ریسپی



گھر میں مزیدار چنا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب | خوشبودار پاکستانی چاولوں کی ریسپی

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: چنا پلاؤ۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe
 

گھر میں مزیدار چنا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب‎

 

‎چنا پلاؤ کے اجزاء

‎

‎باسمتی چاول ایک کلو ادھا گھنٹہ پہلے بھگوئے ہوئے‎

‎ سفید چنے دو کپ رات بھر  بھگو کر ابال لیں‎

‎پیاز چار عدد باریک کٹے ہوئے‎

‎ٹماٹر چار سے پانچ عدد باریک کٹے ہوئے‎

‎کوکنگ ائل ڈیڑھ کپ‎

‎پانی چار سے پانچ کپ

‎

‎چنا پلاؤ کے مصالحے جات

‎

‎لہسن اور ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ‎

‎ہری مرچ پانچ سے چھ عدد باریک کٹی ہوئی‎

‎نمک حسب ضرورت ادھا کھانے کا چمچ‎

‎لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ‎

‎دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ‎

‎گرم مصالحہ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ‎

‎زیرہ ایک سے ڈیڑھ کپ چائے کا چمچ‎

‎تیز پتہ تین سے چار عدد‎

‎دال چینی تین ٹکڑے چھوٹے‎

‎لونگ پانچ سے چھ عدد‎

‎ثابت کالی مرچ سات سے اٹھ عدد‎

‎بڑی الائچی دو عدد

‎‎

‎چنا پلاؤ بنانے کا طریقہ


سب سے پہلے ایک کڑاہی لیں، اس میں آئل شامل کرکے گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز شامل کرکے گولڈن براؤن کریں اور پیاز کو سائیڈ پر نکال لیں۔ اب آئل میں ثابت گرم مصالحہ جات شامل کرکے چند منٹ کے لیے بھونیں۔


اب گولڈن کیے ہوئے پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور دو منٹ تک پکائیں۔ جب ادرک لہسن کا پیسٹ براؤن ہو جائے تو اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں، نمک، لال مرچ، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں، تاکہ مصالحہ اچھی طرح تیار ہو جائے۔ تب تک بھونیں جب تک ٹماٹر نرم نہ ہو جائیں اور آئل الگ نہ ہو جائے۔


جب مصالحے سے آئل الگ ہو جائے تو اس میں سفید ابلے ہوئے چنے شامل کریں۔ پھر چنوں کو مصالحے کے ساتھ اچھی طرح پانچ سے چھ منٹ تک پکائیں۔


جب چنے پک جائیں تو اس میں چاولوں کے حساب سے پانی ڈالیں اور پانی کو ابال لیں۔ جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اس میں چاول شامل کریں اور چاولوں کو 90 فیصد تک پکائیں۔ جب چاول 90 فیصد پک جائیں تو ان میں نمک چیک کریں۔


اب چاولوں پر ڈھکن رکھ کر 10 سے 15 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ 10 سے 15 منٹ بعد دم کھولیں اور چاولوں کو اچھی طرح اوپر نیچے سے ہلائیں، تاکہ آپ کے چاول کھلے کھلے رہیں۔


اب ان چاولوں کو رائتے کے ساتھ سرو کریں۔ امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ چنا پلاؤ کی ریسپی ضرور پسند آئے گی۔ شکریہ! 

Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments