پائے دھونے سے پہلے اس میں 30 منٹ کے لیے اٹے کی بوسی میں بگو دیں. اور پھر ٹھنڈے پانی سے اچھے طریقے سے دھو لیں تاکہ یہ اچھے سے صاف ہو جائیں.
پائے میں شامل ہونے والے درکار اجزاء
سب سے پہلے اپ بیف کے پائے لائیں اور اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ لیں.
اجزا
دہی ایک پاؤ
پیسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہلدی ادھا کھانے کا چمچ
پیسا ہوا سوکھا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ادرک لہسن اور ہری مرچ ڈائی کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
تین درمیانی سائز کے پیاز کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کٹوری کٹا ہوا
ادرک اور ہری مرچ کو باریکی سے کاٹ لیں
لیموں کا رس چار عدد
گھی یا تیل ایک پاؤ
پائے کو صاف کرنے کے لیے اٹے کی بوسی دو کھانے کے چمچ
پائے کو ابالتے وقت لہسن کی پوری گٹلی بغیر چھلی ہو. اور کالی مرچ 9 سے 10 عدد بڑی الائچی کم از کم چار عدد اور نمک حسب ضرورت.
ترکیب
سب سے پہلے اپ اٹے کی بھوسی لیں اور اس میں پائے کو 20 منٹ بھگو کر رکھ دیں. 20 منٹ بعد اس کو اچھے طریقے سے صاف کر لیں. اپ ایک بڑے سائز کی دیچکی لیں دیچکی میں خوب سارا پانی ڈالیں. اس میں بڑی الائچی کالی مرچ اور نمک ڈالیں. پائے کو کم از کم چھ گھنٹے کے لیے چولہے پر رکھ دیں. جب پائے پک جائیں تو اس کی ہڈیوں کو الگ کر کے یخنی کو چھان لیں.
تیار کرنے کا طریقہ.
سب سے پہلے ایک مٹی کی بڑی ہانڈی لیں ہانڈی میں ایک پاؤ ائل یا گھی شامل کریں. جب ائل گرم ہو جائے تو اس میں تین درمیانی سائز کے پیاز کاٹ لیں. اور پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں. اور جب پیاز براؤن ہو جائے تو پیاز کو ائل سے نکال کر ٹشو پر رکھ لیں. اور اس کو ہاتھ سے مسل لیں.
اس میں سارے مصالحے مثلا دہی پیاز دھنیا ہلدی مرچ ادرک لہسن ہری مرچ گرم مصالحہ وغیرہ شامل کر کے اس کو اچھے طریقے سے بوند کر اس میں پائے شامل کر لیں. پائے کو ہلکی انچ پر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں. اپ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پائے کو جتنی ہلکی انچ پر پکائیں گے. اتنا ہی اس کا ذائقہ لاجواب بنے گا.
پائے کو بننے کے بعد 15 سے 20 منٹ تک دم پر رکھ دیں. پائے تیار ہونے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک ہری مرچ اور دھنیے سے اس کی سجاوٹ کر لیں. اور جب ائل اوپر ا جائے تو سمجھ جائے کہ اپ کے پائے تیار ہو چکے ہیں.
امید ہے کہ اپ کو ہماری یہ ریسپی ضرور پسند ائے گی شکریہ
0 Comments