Ticker

چکن بریانی

 چکن بریانی)

چکن بریانی)


یہاں پر اپ کی خدمت میں چکن بریانی کی ایک اسان اور مزیدار  ریسپی اپ کی خدمت میں پیش ہے. 

 

چکن بریانی کے اجزاء)

 

چکن کورمے کے لیے)

 

چکن ڈیڑھ کلو)

 

پیاز چار عدد باریکی سے کٹے ہوئے)

 

ٹماٹر ادھا کلو باریکی سے کٹے ہوئے)

 

دہی ایک کٹوری پھینٹا ہوا)

 

ادرک لہسن کا پیسٹ ت(3 کھانے کا چمچ)

 

ہری مرچ 6 سے 7 عدد)

 

بریانی مصالحہ ایک پیکٹ (یا حسب ضرورت)

 

سرخ مرچ پاؤڈر( ڈیڑھ کھانے کا چمچ)

 

ہرا دھنیا اور پودینہ( ایک کٹوری باریک کٹا ہوا)

 

کوکنگ ائل 2 کپ)

 

چاول کی تیاری کے لیے)

 

باسمتی چاول ڈیڑھ کلو ادھا پونا گھنٹہ پہلے بھیگے ہوئے. 

 

نمک چار کھانے کے چمچ) 

 

ثابت کھڑے مصالحے گرم مصالحہ تیز پتہ دال چینی لونگ کالی مرچ بادیان کا پھول پودینے کے پتے 3 


دم کی تیاری کے لیے)
 

زردے کا رنگ اور کھانے کا چمچ تھوڑے سے دودھ میں ملا کر گول دیں. 

 

لیموں دو عدد گولائی میں کٹا ہوا)

 

بریانی کی تیاری کی ترکیب)
 

چکن کورمہ کا مصالحہ تیار کرنا)


ایک بڑا دیچکا لیں اور اس میں دو کپ ائل ڈالیں اور ائل کو گرم کریں اس میں باریک کٹے ہوئے پیاز شامل کریں.جب پیاز براؤن ہو جائے تو کچھ پیاز چاولوں کے دم کے لیے نکال لیں.

 

اب بچے ہوئے پیاز میں ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح براؤن کریں تاکہ اس میں مصالحے کی سمیل نہ بچے.


لہسن ادرک اور ہری مرچ براؤن ہونے پر چکن کو شامل کریں اور چکن کو اس وقت تک بوندیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہو جائے. 

 

اب چکن میں ٹماٹر گرم مصالحہ بریانی مصالحہ اور ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ڈال کر 6 منٹ تک پکائیں تاکہ ٹماٹر اچھے طریقے سے گل جائیں.


جب چکن اچھے طریقے سے پک جائے اور چکن سے ائل الگ ہو جائے تو اس کے اوپر ہرا دھنیا پودینہ اور باریک کٹی ہوئی مرچ ڈال کر چولہا بند کر دیں.

مرحلہ( چاول ابالنا)


ایک الگ بڑے برتن میں زیادہ سا پانی ڈالیں پانی میں نمک گرم مصالحہ اور پودینے کے چند پتے ڈال کر رکھیں. جب پانی اچھے طریقے سے ابل جائے تو اس میں بھگوئے ہوئے چاول شامل کریں. چاولوں کو 80 فیصد تک پکائیں تاکہ اس کو اخر میں دم لگایا جا سکے.

 

مرحلہ (تہہ لگانا اور دم دینا)


سب سے پہلے خالی پتیلی میں تھوڑا سا ائل یا چکن کا مصالحہ شامل کریں پھر مصالحے کے اوپر ادھے ابلے ہوئے چاول شامل کریں پھر اس کی دوسری تہہ میں ادھا چکن کا مصالحہ ڈالیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں.

 

چاولوں کے اوپر تلی ہوئی پیاز لیموں کے ٹکرے اور زردہ رنگ کا جھڑکاؤ کریں. 

 

پتیلے کو صاف کپڑے سے ڈھانپ دیں تاکہ باپ اس کی باہر نہ نکلے.

 

پہلے 4 سے پانچ منٹ تیز انچ پر اور پھر لو میں 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں.

 

اپ کی گرما گرم مصالے دار اور خوشبودار بریانی تیار ہے.


Post a Comment

0 Comments