۔

آج کی مزیدار ریسپی
Recipe: چکن مکرونی
(چکن بون لیس( 300 گرام چھوٹے پیسز میں
(گاجر ایک کٹوری( باریک کٹی ہوئی
شملہ مرچ ایک کٹوری( باریک کٹی ہوئی)
بند گوبھی ڈیڑھ کٹوری( باریک کٹی ہوئی)
(پیاز درمیانی دو عدد (باریک کٹی ہوئی
(ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ( ڈیڑھ کھانے کا چمچ
(کوکنگ ائل( ادھا کپ
سویا سوس( 3 کھانے کے چمچ)
چلی سوس( 2 کھانے کے چمچ)
ٹماٹر کیچپ( 4 سے 5 کھانے کے چمچ)
کالی مرچ پاؤڈر( 1 کھانے کا چمچ)
پسی ہوئی لال مرچ( ڈیڑھ کھانے کا چمچ)
نمک حسب ضرورت
مکرونی اُبالنے کا طریقہ
ایک برتن لیں اور اس میں پانی شامل کریں۔ اب اس میں تھوڑا سا نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال دیں۔ جب پانی ابل جائے تو اس میں میکرونی شامل کرکے 9 سے 10 منٹ تک پکائیں، یہاں تک کہ میکرونی نرم ہو جائے۔ جب میکرونی اچھی طرح پک جائے تو اسے پانی سے چھان لیں اور اس پر ٹھنڈا پانی بہا دیں تاکہ میکرونی آپس میں چپکے نہیں۔
چکن بنانے کا طریقہ
مصالحے شامل کرنے کا طریقہ
جب چکن گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں نمک، کالی مرچ اور کٹی ہوئی لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد چکن کو ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں پیاز اور گاجر شامل کرکے دو منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد شملہ مرچ اور بند گوبھی شامل کریں اور تیز آنچ پر دو سے تین منٹ تک اچھی طرح بھونیں تاکہ سبزیوں کا کرنچ برقرار رہے۔
سوسس ڈالیں
اب چکن میں سویا ساس، چلی ساس، سرکہ اور ٹماٹر کیچپ شامل کریں اور چکن و سبزیوں کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزاء ایک دوسرے میں اچھی طرح جذب ہو جائیں۔
مکرونی مکس کریں
جب چکن کا مصالحہ اچھی طرح تیار ہو جائے تو اس میں ابلی ہوئی میکرونی شامل کریں اور چکن کے مصالحے کے ساتھ اچھی طرح اوپر نیچے مکس کریں تاکہ تمام مصالحے میکرونی میں اچھی طرح جذب ہو جائیں۔ اس طرح آپ کی گرم گرم اور مزیدار چکن میکرونی تیار ہے۔ اسے کیچپ کے ساتھ پیش کریں اور گھر والوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments