چکن چاپ بہت ہی مزیدار، مصالحے دار اور ذائقے سے بھرپور ڈش ہے۔

 

چکن چاپ بہت ہی مزیدار، مصالحے دار اور ذائقے سے بھرپور ڈش ہے۔

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

چکن چانپ 

Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 35 Minutes
Category: Food Recipe

چکن چانپ کے لیے درکار اجزاء

 

ایک کلو بونلسس چکن لے اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں

تین سے چار عدد درمیانی پیاز لیں باریک کٹا ہوا

ٹماٹر لیں باریک کٹے ہوئے

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

دہی چھوٹی کٹوری

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ہلدی ادھا کھانے کا چمچ

نمک حسب ضرورت

گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

لیمو دو گولائی میں کٹے ہوئے

ادرک ہری مرچ باریک کٹی ہوئی

 

چکن چانپ کی ترکیب



سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح سرکے والے پانی میں بھگو دیں۔ پانچ منٹ بعد چکن کو پانی سے نکال کر ہاتھوں سے اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس پر موجود گندگی دور ہو جائے۔



اب ایک کڑاہی لیں اور اس میں دو کپ تیل شامل کریں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ادرک، لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈالیں اور گولڈن براؤن ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔



جب مصالحے کا رنگ بدلنے لگے تو اس میں چکن شامل کریں اور اسے اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ چکن گولڈن براؤن ہو جائے۔ اب اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں اور کڑاہی کو دو منٹ کے لیے ڈھکن سے ڈھانپ دیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں۔



پانچ منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر ٹماٹروں کو اچھی طرح گھوٹ لیں۔ جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں لال مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ، سوکھا دھنیا اور حسبِ ضرورت نمک شامل کریں۔ تمام مصالحوں کو اچھی طرح بھونیں اور پھر چکن میں دہی شامل کریں تاکہ اس میں ہلکی سی کھٹاس پیدا ہو جائے۔



اب تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرکے کڑاہی کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور 15 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ 15 منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں، آپ کی مزیدار چکن چاپ تیار ہے۔ آخر میں سجاوٹ کے لیے اوپر سے باریک کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچ، گولائی میں کٹے ہوئے لیموں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال دیں۔

 Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments