
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
Recipe: چکن کورمہ
گھر میں شاہی چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب
چکن کورمے کے اجزاء
چکن ڈیڑھ کلو مکس
چکن ڈیڑھ کلو مکس
پیاز چار سے پانچ عدد درمیانی کٹا ہوا
دہی ایک کٹوری
ادرک لہسن کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
کوکنگ ائل یا گھی ڈیڑھ کپ
کورمے کے مصالحے
مرچ مرچ پاؤڈر دو کھانے کا چمچ یا حسب ضرورت
دھنیا پاؤڈر ڈائی کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
کیوڑا واٹر ایک چائے کا چمچ خوشبو کے لیے
ثابت گرم مصالحے
تیز پتہ تین سے چار عدد
دارچینی تین سے چار ٹکڑے
سبز الائچی چھ سے سات عدد
لونگ پانچ سے چھ عدد
کالی مرچ 9 سے 10 عدد
چکن کورمہ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک کڑاہی لیں اور اس میں آئل شامل کرکے گرم کریں۔ اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈالیں اور گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ پیاز کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں، تاکہ پیاز خشک ہو جائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پیاز کا چورا بنا لیں۔ اب اسی آئل میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر چند سیکنڈ کے لیے اچھی طرح بھونیں اور پھر چکن شامل کریں۔ چکن کو گولڈن براؤن ہونے تک بھونیں، یہاں تک کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
جب آپ کا چکن گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر چند سیکنڈ پکائیں۔ اب اس میں سرخ مرچ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب چولہے کی آنچ ہلکی کرکے اس میں پھینٹا ہوا دہی شامل کریں اور تیزی سے چمچ چلائیں۔ چکن کو دہی کے پانی میں تیز آنچ پر پکائیں۔ جب چکن گل جائے تو اس میں چورا کیا ہوا پیاز اور کیوڑا واٹر شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
اب آپ کا یہ مزیدار اور خوشبودار چکن قورمہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ چکن قورمہ کو گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔ امید ہے کہ آپ کو یہ ریسپی ضرور پسند آئے گی۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments