
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
Recipe: چکن پلاؤ۔
گھر میں مزیدار چکن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب
چکن پلاؤ بنانے کی اسان اور مزیدار بننے والی ریسپی اپ کی خدمت میں موجود ہے
چکن پلاؤ کے اجزا
یخنی کے لیے چکن ایک کلو
پیاز دو عدد درمیانی کٹا ہوا
لہسن پانچ سے چھ تریاں
ادرک تھوڑا سا
پانی پانچ سے چھ گلاس
ثابت دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سونف ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ
نمک حسب ضرورت
یخنی تیار کرنے کے لیے
ایک تسلا لیں اور اس میں پانی، چکن، پیاز، لہسن، ادرک، سونف، ثابت دھنیا، گرم مصالحہ اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر یخنی تیار ہونے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔ جب ابال آنا شروع ہو جائے تو چولہے کی آنچ ہلکی کر دیں اور یخنی کو 15 سے 20 منٹ تک پکائیں، تاکہ چکن اچھی طرح پک جائے اور یخنی تیار ہو جائے۔
پلاؤ کا مصالحہ تیار کرنے کا طریقہ
دوسرے تسلے میں آئل یا گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز شامل کرکے گولڈن براؤن کریں۔ آدھی گولڈن ہونے پر پیاز دم کے لیے نکال لیں۔
باقی بچے ہوئے پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مصالحے کو براؤن کریں۔ اب اس میں چکن شامل کریں اور پانچ سے چھ منٹ تک اچھی طرح بھونیں، تاکہ چکن کا رنگ بدل جائے۔
اب چکن میں ٹماٹر، ہری مرچ اور دہی شامل کریں اور مصالحے کو اچھی طرح بھونیں، تاکہ مصالحے سے آئل الگ ہو جائے۔
چاول کا دم لگانا
اب اس چکن مصالحے میں چھانی ہوئی یخنی شامل کریں۔ یخنی کی مقدار چاولوں کے اندازے کے مطابق ہونی چاہیے۔ جب یخنی میں ابال آ جائے تو بھگوئے ہوئے چاول شامل کریں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔
نمک چیک کریں، اگر کم ہو تو حسبِ ضرورت مزید شامل کر لیں۔ تیز آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ چاولوں کا پانی خشک ہو جائے اور چاول ہلکے سے نرم رہ جائیں۔ اب ان کے اوپر گرم مصالحہ اور تلی ہوئی پیاز شامل کریں۔ تسلے کو ڈھانپ کر 12 سے 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ 15 منٹ بعد دم کھولیں، آپ دیکھیں گے کہ آپ کا مزیدار چکن پلاؤ تیار ہے۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments