
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
Recipe: سوجی کا حلوہ۔
سوجی کا حلوہ بنانے کی ریسپی
سوجی کا حلوہ بنانے کی اسان اور مزیدار ریسپی اپ کی خدمت میں حاضر ہے
سوجی کے حلوے کے درکار اجزاء
سوجی دو کپ
چینی دو کپ
گھی ایک کپ
پانی پانچ کپ
سبز الائچی چھ سے سات عدد ثابت
سوجی کا حلوہ تیار کرنے کا طریقہ
اب ایک برتن لیں، اس میں پانچ کپ پانی ڈالیں اور پانی میں دو کپ چینی اور الائچی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ پانی کو اتنی دیر تک پکائیں کہ چینی پانی میں اچھی طرح حل ہو جائے۔ چینی کو زیادہ گاڑھا نہیں کرنا، بس ابال آنے پر چولہا بند کر دیں۔
اب ایک کڑاہی لیں، اس میں گھی شامل کرکے سوجی ڈالیں اور سوجی کو ہلکی آنچ پر چمچ کے ساتھ بھونیں، یہاں تک کہ اس کا رنگ گولڈن براؤن ہو جائے اور سوجی کے بھوننے کی خوشبو آنے لگے۔
جب ہماری سوجی اچھی طرح بھن جائے تو چولہے کی آنچ ہلکی کریں اور تیار شدہ شیرہ تھوڑا تھوڑا کرکے سوجی میں شامل کریں اور آہستہ آہستہ چمچ چلاتے رہیں، تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
جب حلوے سے گھی الگ ہو جائے تو حلوے کو ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ امید ہے کہ آپ کو ہماری سوجی کے حلوے کی ریسپی ضرور پسند آئے گی۔ شکریہ!
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments