گھر میں مزیدار آلو پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب | خوشبودار دیسی چاولوں کی ریسپی

۔

گھر میں مزیدار آلو پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب | خوشبودار دیسی چاولوں کی ریسپی

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: الو کے پلاؤ کی ریسپی۔

Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe

گھر میں مزیدار آلو پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب 

  

الو کے پلاؤ کی ریسپی بہت اسان اور جلدی سے تیار ہونے والی ریسپی ہے جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں

 

الو کے پلاؤ کے اجزاء

 

چاول 250 گرام ادھا گھنٹہ پہلے بھگوئے ہوئے 

الو تین سے چار عدد درمیانی سائز کے لمبے لمبے کٹے ہوئے 

پیاز تین عدد باریک کٹا ہوا 

ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے 

دہی ادھی کٹوری 

ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ 

ہری مرچ تین عدد درمیانی سائز میں کٹی ہوئی 

کوکنگ ائل ایک کپ 

ثابت گرم مصالحہ ایک سے دو چائے کا چمچ 

سفید زیرہ ادھا چائے کا چمچ 

پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت 

ہلدی پاؤڈر ادھا چائے کا چمچ 

نمک حسب ضرورت  

پودینہ اور ہرا دھنیا تھوڑا باریک کٹا ہوا

  

الو کا پلاؤ تیار کرنے کا طریقہ

  

سب سے پہلے ایک پتیلی لیں، اس میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ثابت مصالحہ جات شامل کریں۔ مصالحوں کو اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈالیں۔ جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائیں تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔


اب ادرک لہسن کے پیسٹ کو ایک منٹ اچھی طرح بھونیں، پھر اس میں ٹماٹر، پسی ہوئی لال مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ مصالحے میں تھوڑا پانی چھڑکیں، تاکہ آپ کا مصالحہ اچھی طرح تیار ہو سکے۔ اب آلو میں ایک کپ پانی ڈالیں، تاکہ آلو 50 فیصد پک جائیں۔


جب آلو گل جائیں تو اس میں چاولوں کے حساب سے پانی ڈالیں اور جب پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول شامل کریں۔ ہلکے ہاتھوں سے چمچ چلاتے جائیں اور چاولوں کو 90 فیصد تک پکائیں۔ جب آپ کے چاول 90 فیصد پک جائیں تو ان میں نمک چیک کر لیں اور خوشبو کے لیے چاولوں پر ہرا دھنیا اور پودینہ چھڑک دیں۔ اب چاولوں پر ڈھکن رکھ کر 15 منٹ دم پر رکھیں۔


جب آپ کا مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں کٹے ہوئے آلو اور دہی شامل کریں۔ مصالحے کو اتنی دیر تک بھونیں کہ پانی خشک ہو جائے۔

 Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments