.png)
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
Recipe: مچھلی فرائی۔
مچھلی فرائی کرنے کی ریسپی
مچھلی فرائی کرنے کی اسان اور مزیدار ریسپی اپ کی خدمت میں حاضر ہے
مچھلی فرائی کرنے کے درکار اجزاء
مچھلی بونلیس یا کانٹے والی ایک کلو
بیسن پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ یا حسب ضرورت
پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چٹکی
پیسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
زیرہ اور ثابت دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
تیل صرف فرائی کرنے کے لیے
مچھلی کی تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں، تاکہ مچھلی صاف ہو جائے۔ مچھلی کو دھونے کے بعد خشک کر لیں، تاکہ اس کا پانی خشک ہو جائے۔ اگر مچھلی پر نمک اور اجوائن پہلے سے لگی ہو تو مچھلی دھونے کے بعد نمک کی مقدار کم رکھیں اور احتیاط کے لیے چیک کر لیں۔
اب ایک بڑا سا برتن لیں، اس میں بیسن، لہسن ادرک کا پیسٹ، لیموں کا رس اور خشک مصالحہ جات ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ مصالحوں کا گاڑھا پیسٹ بنانے کے لیے اس میں دو چمچ پانی ڈال کر پیسٹ کو گاڑھا کر لیں۔
اب مچھلی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح مصالحہ لگائیں، تاکہ مصالحہ اچھی طرح لگ جائے اور مچھلی کو دو سے تین گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
مچھلی فرائی کرنے کا طریقہ
اب ایک بڑی کڑاہی لیں، اس میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح گرم کریں۔ جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں مچھلی کے ٹکڑے آرام سے ڈال لیں۔ اب مچھلی کو درمیانی آنچ پر پکائیں اور دونوں طرف سے اچھی طرح فرائی کریں۔ جب مچھلی خوبصورت گولڈن براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں، تاکہ مچھلی کا اضافی آئل ٹشو میں جذب ہو جائے۔ اب مچھلی کو املی کی چٹنی کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments