مزیدار قیمہ ٹکیاں بنانے کا آسان طریقہ | گھر میں کرسپی ٹکیاں تیار کریں

مزیدار قیمہ ٹکیاں بنانے کا آسان طریقہ | گھر میں کرسپی ٹکیاں تیار کریں

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: قیمہ ٹکیوں کی ریسپی
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe

 قیمہ ٹکیوں کی ریسپی

 

قیمہ ٹکیوں کے درکار اجزاء

 

  بیف قیمہ ایک کلو

پیاز دو عدد باریک چوپ کیے ہوئے

سبز مرچیں پانچ سے چھ عدد باریک چوپ کی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

انڈا ایک عدد

کٹی ہوئی لال مرچ دو چائے کا چمچ

پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

کٹا ہوا سوکھا دھنیا اور زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

انار دانہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ضرورت

  

قیمے کی ٹکیاں اسٹیپ بائی اسٹیپ بنانے کا طریقہ


سب سے پہلے قیمے کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ قیمے کا پانی بالکل ختم ہو جائے۔ اب ایک باؤل لیں، اس میں قیمہ شامل کریں۔ اب اس میں پیاز، ہری مرچیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔ یاد رہے کہ قیمے میں کسی قسم کا پانی نہ رہے، ورنہ ٹکیاں ٹوٹ جائیں گی۔


اب اس میں خشک مصالحے شامل کریں، مثلاً نمک، لال مرچ، سوکھا دھنیا، زیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ تمام اجزا کو ہاتھ سے پانچ سے چھ منٹ تک اچھی طرح گوندھیں تاکہ تمام مصالحے اچھی طرح مکس ہو جائیں۔


اب اس مکسچر کو ڈھانپ کر 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ ٹکیوں کا ذائقہ اچھا آ سکے۔ 30 منٹ بعد ٹکیوں کا مصالحہ نکالیں اور ٹکیوں کو گول شکل دے دیں۔


اب ایک بڑا توے جیسا فرائنگ پین لیں اور اس میں آئل شامل کریں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں ٹکیاں ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں تاکہ وہ اندر سے اچھی طرح پک جائیں۔ جب ہماری ٹکیاں پک جائیں تو انہیں اتار کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں۔ اب ان مزیدار ٹکیوں کو رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

 یں

Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments