.png)
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
۔
کریلے گوشت کی ریسپی
کریلے گوشت کی تیاری کے اجزا
کریلے ایک کلو گولائی میں کاٹے ہوئے
نمک تین چمچ کرواہٹ دور کرنے کے
تیل فرائی کرنے کے لیے
گوشت کی تیاری کے اجزا
چکن ایک کلو
پیاز پانچ سے چھ عدد
ٹماٹر چار عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دہی ایک چھوٹی کٹوری
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کا چمچ
ہری مرچیں پانچ سے چھ عدد
ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے
کوکنگ ائل ایک چھوٹی پیالی
پکانے کا طریقہ
سب سے پہلے کریلوں کو باریک گولائی میں کاٹ دیں اور کریلوں میں دو چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مسلیں تاکہ کریلوں کی کڑواہٹ ختم ہو جائے۔ اب کریلوں کو 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جب کریلوں کی کڑواہٹ ختم ہو جائے تو انہیں پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
اب ایک کڑاہی لیں، اس میں آئل ڈال کر گرم کریں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں کریلے ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ جب کریلے فرائی ہو جائیں تو انہیں ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
قورمے کی تیاری
اب ایک کڑاہی لیں، اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو گولڈن براؤن ہونے دیں۔ جب پیاز براؤن ہو جائیں تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ جب ادرک لہسن کا پیسٹ براؤن ہو جائے تو اس میں گوشت شامل کر کے اتنی دیر بھونیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
جب گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں ٹماٹر، ہری مرچیں، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، سوکھا دھنیا وغیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ ہمارے ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
ئیں
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments