مکس سبزیوں کا سالن بنانے کا آسان طریقہ | مزیدار مکس سبزی ریسپی



🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: یہاں اپنی ریسپی کا نام لکھیں۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe

 مکس سبزیوں کے سالن کی ریسپی


الو مٹر گاجر  وغیرہ کی ریسپی بہت اسان ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے

 

درکار اجزا

 

الو تین عدد درمیانی سائز میں کٹے ہوئے 

مٹر ایک پاؤ چھلے ہوئے 

گاجریں ایک پاؤ باریک کٹی ہوئی

پیاز تین عدد چھوٹے سائز کے باریک کٹے ہوئے

ٹماٹر چار عدد باریک کٹے ہوئے

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ تین سے چار عدد باریک کٹی ہوئی

لال مرچ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر ایک چٹکی

گرم مصالحہ پاؤڈر  ادھا چائے کا

نمک حسب ضرورت

ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا

ائل کم از کم ایک پا

 

تیاری کا طریقہ


سب سے پہلے سبزیوں کو چھیل کر رکھ لیں اور انہیں پانی سے اچھی طرح دھو لیں تاکہ ان میں مٹی باقی نہ رہے۔ اب ایک کڑاہی لیں، اس میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں اور گیس آن کر دیں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔


اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے بھی اچھی طرح بھونیں۔ پھر ٹماٹر اور ہری مرچیں سالن میں شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں تاکہ ٹماٹر اور مرچیں گل جائیں۔ جب ٹماٹر اور مرچیں اچھی طرح گل جائیں تو اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔


جب مصالحہ مکمل طور پر یکجان ہو جائے تو اس میں سبزیاں شامل کر لیں اور پانچ منٹ تک مصالحے میں اچھی طرح بھونیں۔ جب سبزیاں اچھی طرح بھن جائیں تو اس میں ایک کپ پانی ڈال کر کڑاہی کا ڈھکن بند کر دیں اور دس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔


دس منٹ بعد ڈھکن کھولیں اور سبزیوں کو چیک کریں۔ اگر سبزیاں اچھی طرح پک گئی ہوں تو انہیں مزید پانچ منٹ تک بھونیں تاکہ سبزیاں یکجان ہو جائیں، پانی خشک ہو جائے اور آئل اوپر آ جائے۔ جب سالن کا آئل اوپر آ جائے تو سمجھ لیں کہ ہماری مزیدار سبزیوں کی اسپیشل ڈش تیار ہے۔


آخر میں اس کے اوپر کسوری میتھی، گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments