🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
وائٹ چنے انڈے کی ریسپی
وائٹ چنے انڈے کی ریسپی بہت مزیدار اور اسان طریقے سے بننے والی سپیشل ڈش ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے
درکار اجزا
وائٹ چنے ایک پاؤ رات بھر بھگوئے ہوئے
انڈے پانچ سے چھ عدد ابلے ہوئے
پیاز تین عدد باریک کٹے ہوئے
ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے
ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چٹکی
نمک ادھا کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ
دھنیا باریک کٹا ہوا
تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے پریشر ککر لیں اور اس میں رات بھر بھگوئے ہوئے سفید چنے اچھی طرح دھو کر شامل کریں۔ اب اس میں تین گلاس پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور چولہے کی آنچ تیز کر لیں۔ اس کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔ اسی کے ساتھ خشک مصالحے، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور نمک وغیرہ ڈال کر پریشر ککر کا ڈھکن بند کر دیں اور 20 منٹ کے لیے پریشر لگا دیں۔
اگر آپ کے پاس پریشر ککر موجود نہیں ہے تو آپ چنوں کو کسی عام دیگچی میں بھی پکا سکتے ہیں۔ 20 منٹ بعد پریشر کھولیں اور چنے چیک کریں۔ اگر چنے اچھی طرح گل گئے ہوں تو ان کا پانی الگ کر کے چنوں کو خشک کر لیں۔ اب ان میں آدھا کپ آئل ڈال کر پانچ سے چھ منٹ تک اچھی طرح بھونیں تاکہ تمام مصالحے چنوں میں اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ پانچ منٹ بھوننے کے بعد اس میں دو گلاس پانی شامل کریں اور پکنے دیں۔ جب سالن کا پانی کم ہو کر ڈیڑھ گلاس رہ جائے اور آئل اوپر آ جائے تو سمجھ لیں کہ مزیدار چنے کا سالن تیار ہو چکا ہے۔
جب سالن اچھی طرح تیار ہو جائے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر سجاوٹ کر لیں۔
اب ایک ساس پین لیں اور اس میں دو گلاس پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں انڈے شامل کریں اور 10 سے 15 منٹ تک پکنے دیں۔ انڈے اچھی طرح پک جائیں تو انہیں چھیل کر سالن میں شامل کر دیں۔ اب مزیدار چنے انڈے کا سالن تیار ہو چکا ہے ۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments