
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
کالے چنے کی سپیشل ریسپی
کالے چنے کی ریسپی ایک ایسی ریسپی ہے جس کو ہر کوئی نہ چاہتے ہوئے بھی پسند کرتا ہے
درکار اجزا
کالے چنے ایک پاؤ رات بھر بھگوئے ہوئے
پیاز تین عدد باریک کٹے ہوئے
ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے
ہری مرچیں پانچ سے چھ عدد باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر دو چٹکی
نمک حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا جھڑکاؤ کے لیے باریک کٹا ہوا
ائل ایک کپ
تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے کالے چنوں کو اٹھ سے نو گھنٹے تک بھگوئیں تاکہ جب ہم پکانے لگے تو ہمارے چنے اچھی طرح سے گل جائیں اپ سب سے پہلے ایک پریشر ککر لیں اس میں تین گلاس کم از کم پانی ڈالیں اور چنے ڈال کر اس کو ویٹ لگا دیں اور 15 سے 20 منٹ بعد کھولیں
اگر اپ کو یہ لگتا ہے کہ چنے گل گئے ہیں تو پھر اس میں ٹماٹر مرچیں لہسن ادرک ڈال کر اچھے سے بھونیں اور اس کے 10 منٹ بھنائی کے بعد لال مرچ پاؤڈر ہلدی پاؤڈر اور نمک دال کر اور بھنائی کریں جب اچھے سے بھنائی ہو جائے تو اس میں پانی دال کر دس منٹ کے لیے دوبارہ سے ویٹ لگا
دیں اور اخر میں دھنیا اور گرم مصالحے کا جھڑکاؤ کریںتاکہ اچھے سے خوشبو ائے امید ہے کہ اپ کو ہماری یہ ریسپی پسند ائے گی
شکریہ
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments