🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
بھنڈی گوشت کی ریسپی
بھنڈی گوشت کی ریسپی کی ترکیب بہت اسان ہے جسے ہر کوئی شوق سے گھر میں بنانا پسند کرتا ہے
درکار اجزا
بھنڈی ادھا کلو چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
چکن ادھا کلو
پیاز تین عدد باریک کٹے ہوئے
ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے
ہری مرچیں تین سے چار عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ائل ایک کپ ک
تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے چکن لیں اور اس کو اچھے سے دھوئیں اور بھنڈیوں کو بھی اچھے سے دھو کر سائڈ پر رکھ دیں تاکہ یہ دونوں چیزیں اچھے سے صاف ستھرا ہو جائیں اب بھنڈیوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھیں اب ایک کڑاہی لیں اس میں تھوڑا سا ائل ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چولہے کے گیس ان کر لیں جب ائل گرم ہو جائے تو اس میں بھنڈیاں شامل کریں اور بھنڈیوں کو ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کرتے رہیں
جب لگے کہ بھنڈیاں فرائی ہو گئی ہیں تو اس کو ائل سے اچھی طرح سے چھان لیں اور اب کڑاہی میں پیاز شامل کریں اور اس کو گولڈن براؤن کریں جب لگے کہ گولڈن براؤن ہو گئے ہیں تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں اور دو منٹ کے لیے اس کو ہلکا براؤن کرنے کے لیے چھوڑ دیں جب لگے ہلکا براؤن ہو گیا ہے تو اس میں چکن شامل کریں اور اس کو اچھے سے بھونیں تاکہ اس میں سمیل باقی نہ رہے جب اچھے سے اس کی بھنائی ہو جائے
تو ٹماٹر مرچیں اور لال مرچ پاؤڈر ہلدی پاؤڈر نمک شامل کر کے اس کو اچھے طریقے سے مکس کر لیں اور ادھا کپ پانی ڈال کر دس منٹ کے لیے ہلکی انچ پر چکن کو پکنے رکھ دیں کہ اس میں کچا پن نہ رہے جب لگے کہ چکن گل گیا ہے اور اس کی تڑی اوپر اگئی ہے تو اس میں بھنڈیاں شامل کر کے اس کو دو منٹ کے لیے بھونیں اور اس کو دم پر رکھ دیں
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments