🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
بیف مصالحہ بوٹی
بیف مصالحہ بوٹی کی ریسپی ایک ایسی ریسپی ہے جسے ہر کوئی بہت پسند کرتا ہے
درکار اجزاء
بیف ادھا کلو چھوٹے چھوٹے پیسز میں
دہی ادھا پاؤ
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لیمبو دو سے تین عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر دو چٹکی
نمک حسب ضرورت
دھنیا پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ
بیف مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کوکنگ ائل ایک پاؤ
کوئلا ایک چھوٹا سا ٹکڑا
تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے بیف کو پانی سے اچھی طرح دھو کر چھاننی میں رکھ دیں تاکہ اس کا سارا پانی نکل جائے۔ اب ایک باؤل لیں، اس میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور بیف مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مصالحے میں بیف کی بوٹیاں شامل کریں اور ساتھ ہی دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ بیف کو کم از کم دو گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
پکانے کا طریقہ
اب ایک کڑاہی لیں، اس میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور گیس آن کر دیں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا بیف شامل کریں۔ بیف مصالحہ بوٹی کو پانچ سے چھ منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں۔ جب بوٹیاں اچھی طرح بھن جائیں تو کڑاہی کو ڈھانپ کر 10 سے 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ 12 منٹ بعد چیک کریں کہ بوٹیاں گل گئی ہیں یا نہیں۔ جب بیف کی بوٹیاں گل جائیں تو ڈھکن اتار لیں اور انہیں اچھی طرح چیک کریں۔ آخر میں بیف کو کوئلے کا دم دیں۔ اب ہماری مزیدار بیف مصالحہ بوٹی تیار ہے۔
شکریہ
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments