
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
پیاز گوشت کی ریسپی
پیاز گوشت کی ریسپی بہت اسان ہے اپ اس ترکیب کو دیکھ کر گھر پر اسانی سے بنا سکتے ہیں
پیاز گوشت کے درکار اجزاء
چکن ادھا کلو
پیاز ادھا کلو باریک کٹے ہوئے
ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے
دہی چار سے پانچ کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کوکنگ ائل ادھا کپ
ثابت گرم مصالحہ ایک چمچ
پیسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ
کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد
ہلدی پاؤڈر ادھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
پیسا ہوا گرم مصالہ ادھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا سجاوٹ کے لیے
پیاز گوشت کی تیاری کا طریقہ
تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چولہا جلا دیں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کر کے دو منٹ تک بھونیں۔
اب اس میں پیاز کا دو تہائی حصہ شامل کریں اور گولڈن براؤن ہونے تک بھونیں۔ جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں چکن ڈال کر دس منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔
اب چکن کو اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور براؤن ہونے تک پکائیں۔ جب ہمارے چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں ٹماٹر، ہری مرچیں، کٹی ہوئی لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، نمک اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب کڑاہی کو ڈھانپ کر پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔ جب مصالحہ اچھی طرح گل جائے تو اس میں دہی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ چکن کا پانی بھی خشک ہو جائے۔
جب چکن گل جائے تو اس میں باقی بچی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو چکن میں اچھی طرح مکس کر کے پانچ سے سات منٹ تک دم پر پکائیں تاکہ پیاز نرم ہو جائیں۔ پانچ سے سات منٹ بعد ہماری مزیدار پیاز گوشت کی ڈش تیار ہے۔ آخر میں سجاوٹ کے لیے اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
شکریہ!
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments