آسان چائنیز رول بنانے کی ترکیب، گھر پر کرسپی اور مزیدار رول تیار کریں



🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: چائنیز  رول ۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time:15 Minutes
Category: Food Recipe

چائنیز رول کی ریسپی بہت اسان ہے جسے ہر کوئی اسانی سے گھر پر بنا سکتا ہے

 

درکار اجزا

  

میدہ دو کپ رول بنانے کے لیے

نمک ذائقے کے لیے

ائل تین سے چار کھانے کے چمچ

پانی نیم گرم اٹا گوندھنے کے لیے

  

چائنیز مکسچر کے اجزاء

  

ابلا ہوا چکن ادھا کلو ریشہ کیا ہوا

بند گوبھی ایک کٹوری باریک کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

چائنیز گاجر بریک کٹی ہوئی ایک کٹوری

شملہ مرچ ادھی کٹوری باریک کٹی ہوئی

سویا ساس دو کھانے کے چمچ

چلی ساس دو کھانے کے چمچ

سرکہ ادھا کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

چائنیز نمک حسب ضرورت

کیچپ ذائقے کے لیے

  

سٹیپ بائی سٹیپ تیاری کا طریقہ


سب سے پہلے ایک کڑاہی لیں، اس میں آئل ڈال کر چولہے پر گرم کریں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ شامل کریں۔


جب پیسٹ براؤن ہو جائے تو اس میں ریشہ کیا ہوا چکن ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔ جب چکن بھن جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی بند گوبھی، گاجر اور شملہ مرچ ڈال کر دس منٹ تک بھونیں تاکہ ہماری سبزیاں اچھی طرح پک جائیں۔


اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، چائنیز نمک، کالی مرچ پاؤڈر، سویا سوس، چلی سوس اور سرکہ وغیرہ شامل کر کے مصالحے کو اچھی طرح پکائیں۔ اپنی پسند کے مطابق کیچپ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ جب ہمارا چائنیز مصالحہ پک جائے تو اسے کھلے برتن میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔


اب ایک باؤل لیں، اس میں میدہ، نمک اور آئل ڈال کر مکس کریں اور نیم گرم پانی سے اچھی طرح آٹا گوندھ لیں۔ اب آٹے کو پانچ منٹ کے لیے ریسٹ دیں اور پانچ منٹ بعد دوبارہ گوندھیں۔ اب اس آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور باریک باریک مستطیل شکل کی روٹیاں بیلیں۔ ان میں چائنیز مصالحہ ڈالیں اور رول کی شکل دے دیں۔


اسی طرح تمام رول تیار کر کے ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی لیں، اس میں آئل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں بنائے ہوئے رول ایک ایک کر کے شامل کریں۔


رول کو ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے براؤن کریں۔ جب ہمارے رول تیار ہو جائیں تو انہیں ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی آئل جذب ہو جائے۔ اب ان مزیدار چائنیز رولز کو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

 ریں

Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments