🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
فروٹ چاٹ کی ریسپی
فروٹ چاٹ کی ریسپی بہت اسان اور مزیدار بننے والی ڈش ہے جسے پانچ منٹ کے اندر تیار کیا جا سکتا ہے
فروٹ چاٹ کے درکار اجزاء
سیب تین سے چار درمیانی سائز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں
کیلے چار سے پانچ چھوٹے ٹکڑوں میں
انگور ایک پاؤ
امرود تین درمیانے چھوٹے ٹکڑوں میں
انار ایک بڑا چھلا ہوا
سٹابیری ایک پاؤ چھوٹے ٹکڑوں میں
مالٹے کا جوس تین سے چار کپ
چینی پسی ہوئی ایک سے دو کھانے کے چمچ
لیمو کا رس دو کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے سجاوٹ کے لیے
تیاری کا طریقہ کار
سب سے پہلے تمام پھلوں کو اچھی طرح دھو لیں اور تمام فروٹ کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ایک بڑا باؤل لیں، اس میں تمام پھل شامل کر کے ہلکے ہاتھوں سے مکس کر لیں۔
اب ان پھلوں کے اوپر پسی ہوئی چینی، مالٹے کا رس، لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ چینی، مالٹے کا رس اور لیموں کا رس تمام پھلوں میں اچھی طرح مکس ہو جائے۔
اب فروٹ چاٹ کو 30 منٹ کے لیے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب آپ کی مزیدار فروٹ چاٹ تیار ہے۔ اسے ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔
ہے
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments