🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
گھر میں خستہ اور مزیدار کیک رس بنانے کی آسان ترکیب
کیک رس کے درکار اجزاء
گھی ڈیڑھ کپ
چینی پاؤڈر کی ہوئی ڈیڑھ کپ
انڈے پانچ عدد
میدہ ڈھائی کپ
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ونیلا رنگ دو چائے کے چمچ
زردہ رنگ ایک چٹکی خوبصورتی کے لیے
کیک تیار کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک بڑا برتن لیں، اس میں گھی اور پاؤڈر کی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی بن جائے۔ جب کریمی پیسٹ بن جائے تو اس میں ایک ایک کر کے انڈے شامل کرتے جائیں اور پیسٹ کرتے رہیں۔ ساتھ ہی اس میں خوشبو کے لیے ونیلا ایسنس اور خوبصورتی کے لیے زردہ رنگ شامل کریں۔
اب سب سے پہلے میدہ اور بیکنگ پاؤڈر کو چھلنی سے اچھی طرح چھان کر انڈوں والے مکسچر میں ڈال دیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ جب میدہ شامل کریں تو آہستہ آہستہ ہلکے ہاتھوں سے فولڈ کریں۔ زیادہ تیزی سے ہاتھ نہیں چلانا، بلکہ بالکل ہلکے ہاتھوں سے مکسچر کو فولڈ کریں۔
اب سب سے پہلے بیکنگ والی ٹرے لیں، اس پر گھی یا مکھن لگائیں اور اوپر سے بٹر پیپر بچھا دیں۔ اب تیار کیا ہوا کیک کا مکسچر پوری ٹرے میں پھیلا دیں۔ اگر ہمارا اوون پہلے سے گرم ہے تو کیک کو 30 سے 80 منٹ کے لیے بیک کریں۔
جب ہمارا کیک اچھی طرح بیک ہو جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اسے برابر ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو بیکنگ ٹرے پر مناسب فاصلے سے رکھ دیں۔
اوون میں 15 سے 20 منٹ ایک طرف اور 15 سے 20 منٹ دوسری طرف سے پکائیں، یہاں تک کہ ان کی نمی ختم ہو جائے اور وہ سخت ہو جائیں۔ جب کیک رس کو اوون سے نکالیں تو ٹھنڈی ہوا میں رکھ دیں، جس سے ہمارے کیک رس مزید کرسپی بن جائیں گے۔
جب ہمارے مزیدار کیک رس تیار ہو جائیں تو انہیں چائے کے ساتھ مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔
یں
Home Shaf – Taste of Homemade Food

.png)
0 Comments