🍽️ آج کی مزیدار ریسپی۔
الو کے پراٹھے کی ریسپی بہت سمپل ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے
پراٹھے کی درکار اجزاء
الو ادھا کلو ابلے ہوئے
پیاز دو عدد درمیانی سائز کے باریک کٹے ہوئے
ہری مرچیں تین سے چار باریک کٹی ہوئی
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ دادر کیا ہوا
سفید زیرہ ادھا کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چٹکی
نمک حسب ضرورت
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
اٹا گوندنے کا طریقہ
سفید اٹا دو کپ
نمک حسب ذائقہ
ائل دو کھانے کے چمچ
پانی نیم گرم اٹا گوندنے کے لیے
تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے ایک باؤل لیں، اس میں دو کپ سفید آٹا شامل کریں اور اس میں نمک اور آئل ڈال کر نیم گرم پانی سے اچھی طرح گوندھیں۔ آٹا گوندھنے کے بعد اسے 10 منٹ کے لیے ریسٹ دیں اور پھر ایک بار اچھی طرح گوندھیں۔ جب آٹا گوندھ جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
آلو کے مصالحے کا طریقہ
اب ابلے ہوئے آلوؤں کو ایک باؤل میں ڈالیں اور انہیں اچھی طرح میش کریں۔ اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچیں ڈالیں۔ پھر خشک مصالحہ جات میں لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مصالحے کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب پہلے بنائے ہوئے پیڑے سے ایک چھوٹی روٹی بیلیں اور اس پر آلوؤں کا مصالحہ ڈالیں۔ اب دوسری روٹی بیل کر آلوؤں کے مصالحے کے اوپر بچھا دیں اور دونوں روٹیوں کو آپس میں جوڑ دیں۔ اب روٹی کو بیل کر بڑا کر لیں۔
اب چولہا جلائیں اور اس پر نان اسٹک کا توا رکھ کر گرم کریں۔ جب توا گرم ہو جائے تو اس پر روٹی ڈال دیں۔ جب روٹی ایک طرف سے تھوڑی پک جائے تو اس پر آئل یا گھی لگائیں اور ایک طرف سے اچھی طرح لال ہونے دیں۔ اسی طرح دوسری طرف بھی آئل یا گھی لگا کر روٹی کو اچھی طرح کرسپی کریں۔ جب ہمارا پراٹھا تیار ہو جائے تو اسے توے سے اتار کر ٹرے میں رکھ لیں۔ اب ہمارا مزیدار آلو پراٹھا تیار ہے۔
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments