آلو گوبھی بنانے کی آسان اور مزیدار دیسی ترکیب



آلو گوبھی بنانے کی آسان اور مزیدار دیسی ترکیب

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe:الو گوبھی ۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe

 الو گوبھی کی ریسپی

 

الو گوبھی ایک سپیشل سبزی ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے

  

الو گوبھی کے درکار اجزاء

  

گوبھی ایک کلو درمیانی سائز میں کٹی ہوئی

الو ادھا کلو چھوٹے ٹکڑوں میں

پیاز تین عدد باریک کٹے ہوئے

ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے

ہری مرچیں تین سے چار عدد چوپ کی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا

گرم مصالحہ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ

ہرا دھنیا ادھی کٹوری اور باریک کٹا ہوا

سوکھی میتھی خوشبو کے لیے

کوکنگ ائل ادھا کپ

  

آلو گوبھی کی مکمل تیاری کا طریقہ


سب سے پہلے گوبھی لیں اور اسے کاٹ لیں۔ آلوؤں کے چھلکے اتار کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اسی کے ساتھ تمام مصالحے تیار کر کے رکھ لیں، مثلاً پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہری مرچوں کو چوپ کر کے رکھ لیں۔


اب چولہا جلائیں اور اس پر کڑاہی رکھیں۔ اس میں آدھا کپ آئل گرم کریں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اسی کے ساتھ چوپ کی ہوئی ہری مرچیں شامل کریں۔


اب اس پیسٹ کو براؤن کریں، یہاں تک کہ اس کا کچا پن ختم ہو جائے۔ اب اس میں ٹماٹر شامل کریں اور ان ٹماٹروں کو دس منٹ دم پر پکائیں۔ ہمارے ٹماٹر دم کی بھاپ سے ہی اچھی طرح پک جائیں گے۔


جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں تو اس میں خشک مصالحہ جات، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور اس میں تھوڑا سا پانی چھڑکیں تاکہ ہمارا مصالحہ نیچے نہ لگے۔


جب ہمارا مصالحہ پک جائے تو اس میں آلو اور گوبھی شامل کر کے پانچ سے چھ منٹ تک بھونیں۔ اب گوبھی کو 15 سے 20 منٹ تک ڈھانپ کر دم پر پکائیں۔


15 منٹ بعد ڈھکن کھول لیں۔ اب ہماری مزیدار آلو گوبھی کی ڈش تیار ہے۔ اس ڈش کے اوپر ہرا دھنیا اور کسوری میتھی ڈالیں۔ کسوری میتھی ڈالنے سے ہماری ڈش کی خوشبو لاجواب ہو جاتی ہے۔

  ہے

Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments