
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
مینگو کسٹرڈ کی ریسپی بہت اسان ہے جسے ہر کوئی بنانا پسند کرتا ہے
کسٹرڈ کے درکار اجزاء
دودھ ڈیڑھ لیٹر
مینگو کسٹرڈ پاؤڈر پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
چینی 9 سے 10 کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ
عام کیوبز میں کٹے ہوئے ایک کٹوری
فروٹ کیک حسب ضرورت
قریش کریم ادھا کپ
تیاری کا مکمل طریقہ
اب ایک ساس پین لیں، اس میں دودھ گرم کرنے کے لیے رکھ دیں۔ دودھ میں ابال آنے سے پہلے آدھا کپ دودھ نکال لیں۔ اب آدھے کپ بچے ہوئے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں اور مکسچر اچھی طرح یکجان ہو جائے۔
جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں حسبِ ذائقہ چینی شامل کریں اور چمچ چلاتے رہیں تاکہ چینی اچھی طرح مکس ہو جائے۔ اب چولہے کی آنچ ہلکی کر دیں اور اس میں آہستہ آہستہ کسٹرڈ کا مکسچر شامل کریں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں تاکہ کسٹرڈ میں گٹھلیاں نہ بنیں۔
جب ہمارا کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور اسے ایک برتن میں ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب ہمارا کسٹرڈ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں فریش کریم شامل کریں۔ اس سے ہمارے کسٹرڈ کا ذائقہ مزیدار بن جائے گا۔
اب ایک بڑا شیشے کا باؤل لیں۔ اس میں سب سے پہلے فروٹ کیک کی ایک تہہ لگائیں اور اوپر سے کسٹرڈ کی تہہ لگائیں۔ پھر دوسری مرتبہ فروٹ کیک کی تہہ لگائیں اور اوپر سے کسٹرڈ کا مکسچر ڈالیں۔ آخر میں اوپر سے کٹے ہوئے آم کے کیوبز سجا دیں۔
ئیں
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments