چکن کڑاہی بنانے کی آسان اور مزیدار دیسی ترکیب

 


چکن کڑاہی بنانے کی آسان اور مزیدار دیسی ترکیب

🍽️ آج کی مزیدار ریسپی

Recipe: چکن کڑاہی۔
Preparation Time: 15 Minutes
Cooking Time: 30 Minutes
Category: Food Recipe

 چکن کڑاہی کی ریسپی

  

چکن کڑاہی کی ریسپی بہت زیادہ اسان ہے جسے ہرو کی گھر پر اسانی سے بنا سکتا ہے

  

چکن کڑاہی کے درکار اجزا

  

چکن ایک کلو بونلس یا ہڈی والا

ٹماٹر پانچ عدد باریک کٹے ہوئے

ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ ہے

دہی ایک کپ پھینٹا ہوا

لال مرچ پاؤڈر ادھا چائے کا چمچ

کڑاہی مصالحہ ادھا کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ضرورت

ادرک ہری مرچیں باریک سے کٹی ہوئی سجاوٹ کے لیے

ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

کوکنگ ائل ایک کپ

  

سٹیپ بائی سٹیپ تیاری کا طریقہ


سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں تاکہ چکن صاف ستھرا ہو جائے۔ خیال رہے کہ چکن میں ذرا برابر بھی پانی نہ ہو۔ اب ایک کڑاہی لیں، اس میں ایک کپ آئل ڈال کر چولہے کی گیس آن کریں اور آئل کو گرم ہونے دیں۔


جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن اور ہری مرچوں کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ اس میں کچا پن نہ رہے۔ جب پیسٹ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں چکن شامل کریں اور دس منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔ جب چکن ہلکا براؤن ہو جائے تو اس میں ٹماٹر شامل کریں اور پانچ منٹ کے لیے پکنے دیں۔


اب اس میں تھوڑا سا پانی چھڑکیں اور کڑاہی کو ڈھانپ کر دو منٹ تک دم پر پکنے دیں۔ اس سے ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں گے۔ جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں خشک مصالحے، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، کڑاہی مصالحہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کریں۔


آخر میں اس میں پھینٹا ہوا دہی شامل کریں اور چکن کو دس منٹ تک پکنے دیں۔ چکن دہی کے پانی میں اچھی طرح پک جائے گا۔ جب چکن تیار ہو جائے تو اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر سجا دیں۔

 لیں

Home Shaf – Taste of Homemade Food

Post a Comment

0 Comments