
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
دال کدو کی ریسپی
دال کدو بہت لاجواب بننے والی ڈش ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے
دال کدو کے درکار اجزا
چنے کی دال ایک پاؤ
کدو ادھا کلو باریک کٹا ہوا
ہری مرچیں چار سے پانچ عدد کدوکش کی ہوئی
ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے
پیاز تین عدد باریک کٹے ہوئے
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ادھا کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ادھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ادھی کٹوری باریک کٹا ہوا
کصوری میتھی خوشبو کے لیے
گرم مصالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کوکنگ ائل ادھا کپ
سٹیپ بائی سٹیپ تیاری کا طریقہ
سب سے پہلے ایک بڑی کڑاہی لیں اور چولہے پر رکھ کر گیس آن کریں۔ اس میں آدھا کپ آئل گرم کریں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو گولڈن براؤن ہونے دیں۔
جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائیں تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چوپ کی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور مصالحے کو اچھی طرح بھونیں تاکہ اس میں کچا پن نہ رہے۔ جب مصالحہ اچھی طرح پک جائے تو اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں۔ مصالحے میں تھوڑا سا پانی چھڑک کر تمام ٹماٹروں کو ڈھانپ دیں اور دو منٹ تک دم پر پکنے دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک اور دھنیا پاؤڈر وغیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح بھن جائے۔ اب اس میں دال کدو شامل کریں۔ یاد رہے کہ دال کدو کو پہلے پانی سے اچھی طرح دھو لیں تاکہ اس میں مٹی باقی نہ رہے۔
دال کدو شامل کرنے کے بعد اسے 10 سے 15 منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔ جب دال کدو اچھی طرح بھن جائے تو اس میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈالیں اور کڑاہی کو ڈھانپ کر 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ 20 منٹ بعد دال کدو اچھی طرح پک جائے گا۔ اب اس کے اوپر گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑکیں، خوشبو کے لیے کسوری میتھی شامل کریں اور سجاوٹ کے لیے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال دیں۔
ڈالیں
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments