
🍽️ آج کی مزیدار ریسپی
زنگر برگر کی ریسپی
گھر پر انتہائی لذیذ اور مزیدار KFC برگر کی ریسپی اپ کی خدمت میں حاضر ہے
زنگر برگر کے درکار اجزاء
چکن کی میرینیشن کے لیے
بونلس چکن ڈھائی کلو
کالی مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کرسپی کوٹنگ اور بیٹر کے لیے
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹھنڈا پانی بول میں برف والا
کوکنگ ائل ڈپ فرائی کے لیے
برگر اسمبلنگ کے لیے
مایونیز ایک کیچپ حسب ضرورت
سلاد کے پتے حسب ضرورت یا پسند کے مطابق
سٹیپ بائی سٹیپ تیاری کا طریقہ
چکن کی میرینیشن (مرحلہ 1)
سب سے پہلے چکن کے ٹکڑوں کو پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ اب ایک باؤل لیں اور اس میں چکن شامل کریں۔ اس میں کالی مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، مسٹرڈ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کریں۔ چکن کے پیسز کو تقریباً تین سے چار گھنٹے میرینیشن کے لیے رکھ دیں۔
مرحلہ 2: خشک کوٹنگ کی تیاری
اب ایک باؤل لیں اور اس میں دو کپ میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ یہ خشک کوٹنگ کے لیے ہے۔ دوسری طرف ایک باؤل میں ٹھنڈا پانی لے لیں۔
مرحلہ 3: کرمز بنانے کا طریقہ
اب میرینیٹ کیا ہوا چکن کا ایک ٹکڑا لیں اور تیار کیے ہوئے میدے کے مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح کوٹنگ کر لیں۔ اب میدہ لگا ہوا چکن کا پیس ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور فوراً نکال لیں۔ پھر اسے دوبارہ میدے کے مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح کوٹنگ کریں۔ اسی طرح چکن کے تمام پیسز پر کوٹنگ کر کے سائیڈ پر رکھ لیں۔
مرحلہ 4: فرائی کرنا
اب ایک بڑی کڑاہی لیں اور اس میں تیل گرم کریں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں تیار کیے ہوئے چکن کے پیسز ڈالیں اور درمیانی آنچ پر چھ سے آٹھ منٹ تک پکائیں، تاکہ چکن دونوں طرف سے کرسپی اور اندر سے اچھی طرح پک جائے۔
مرحلہ 5: برگر اسمبل کرنا
اب سب سے پہلے برگر بن کو توے کی مدد سے سینک لیں۔ بن کے نچلے حصے پر برگر سوس اور مایونیز لگائیں۔ اب اس کے اوپر سلاد کا پتہ رکھیں اور پھر کرسپی چکن کا پیس رکھ دیں۔ اگر آپ کو چیز سلائس پسند ہے تو اس پر چیز سلائس رکھیں اور اوپر سے تھوڑی سی کیچپ ڈال دیں۔ آخر میں بن کا دوسرا حصہ رکھ دیں۔ اب ہمارا مزیدار کرسپی KFC اسٹائل برگر تیار ہے
Home Shaf – Taste of Homemade Food

0 Comments